قاہرہ: مصر کے نامور مذہبی سکالر راشد حسن خلیل کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران مکمل برہنگی اختیار کرنے والے جوڑے کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور ایسے جوڑے کو میاں بیوی تصور نہیں کیا جا سکتا۔
راشد حسن خلیل الازہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف شریعہ کے سابق ڈین ہیں۔ انہوں نے یہ فتویٰ ایک مصری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کئے جانے والے مباحثے کے دوران جاری کیا، جس پر مصر کے ساتھ عالمی سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپاہوگیا ہے۔ راشد حسن خلیل کے فتویٰ کی کچھ دیگر مذہبی سکالرز نے تائید کی ہے جبکہ متعدد علماءنے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق الازہر یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز فیکلٹی کے ویمن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سعود صالح نے اس فتوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کام جو میاں بیوی کو مزید قریب لاسکتا ہے اسے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح ایک اور مذہبی سکالر عبدالمتیع کا بھی کہنا تھا کہ میاں بیوی کے تعلق میں غیر فطری جنسی فعل کے سوا ہر بات کی اجازت ہے۔