جسٹس ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس تعیناتی آئین کے مطابق ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

10:16 AM, 2 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے جسٹس ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس تعیناتی آئین کے مطابق ہے۔سوشل میڈیا پر وپیگنڈے سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر رخنہ ڈالنے والے سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہیں ۔وزدفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوسروں کو بدنام کر نے والے اب اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔سینئر ترین جج چیف جسٹس بننا آئین کے مطابق ہے۔چیف جسٹس کی تعیناتی میں وزیراعظم یا حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہیں ۔رواں برس ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں