مہاجر پرندوں نے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کی نشان دہی کر دی

10:16 AM, 2 Jan, 2017

 جینوا:ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اب مہاجر پرندے اپنی افزائش نسل کے مقام تک جلدی پہنچ رہے ہیں۔ایڈن برگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اس برس پرندے اپنی افزائشِ نسل کے لیے ایک دن پہلے پہنچے ہیں۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی نے تحقیق کے لیے دنیا کے پانچ براعظموں میں موجود سینکڑوں اقسام کے پرندوں کا مطالعہ کیا، امید کی جا رہی ہے کہ اس سے سائنس دانوں کو یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ مستقبل میں مختلف جاندار ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیسے اپنا ردِعمل ظاہر کریں گے۔
موسم گرما میں اپنے نئے مسکن پر اگر یہ پرندے غلط وقت پر پہنچیں چاہے وہ چند دن ہی ہوں اس سے انھیں اپنے لیے ضروری خوراک اور رہنے کا ٹھکانہ بنانے اور دستیاب سہولیات تک رسائی میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔
زیادہ لمبا سفر طے کرنے والے مہاجر پرندوں کے لیے یہ زیادہ مشکلات پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی پہلے سے وہاں آ جانے والے پرندے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ماہرین نے مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے مطالعے کے دوران تین سو سال پرانے ریکارڈ کو دیکھا ہے۔

مزیدخبریں