اسلام آباد:ہوشیار خبردار پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کی تمام معلومات چوری ہوتی رہی ہیں یہ معلومات امریکا کے سیکورٹی ادارے کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ وکی لیکس کے مطابق ایک سال میں پاکستانیوں کی نو ارب معلومات چوری کی گئیں تھیں۔
بھارت کی ایک اور گھناﺅنی سازش کا انکشاف ہواہے، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف بھارت کا جنگی جنون تو دوسری جانب سازشی دماغ ، پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کردی ۔ ملک بھر میں اسمارٹ موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیا ۔
جس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی اسمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، جس کے بعد آپ کا تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے گا ۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فورا موبائل فون کو ریسیٹ کرالیں بصورت دیگر آپ کا اسمارٹ فون غیر محفوظ ہے ۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی انسٹال کیا جائے ۔