کراچی :افسوسناک حادثات و واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد جان کی بازی ہارگئے۔کند ھ کوٹ میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور دو بسیں ٹکر ا گئیں۔6 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں دس افراد تشویشناک حالت میں لائے گئے۔ لیکن اسپتال میں سہولیات کا فقدان تھا۔ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب اور سرکاری ایمبولینس میں پٹرول تک نہیں تھا۔
رحیم یار خان روڈ پر خان پور کے قریب بس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا۔ دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔جبکہ تین خطرناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔گجرات کے علاقے جلالپورجٹاں سے شادی واپسی کیری ڈبہ اور ڈالہ آپس میں ٹکرا گئے۔نتیجے میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئیں۔کراچی گڈانی کے قریب ٹریفک حادثے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کر دیا