جدہ: سعودی عرب فروری میں مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کرے گا جس میں پاکستان اور ترکی سمیت کئی مسلمان ملکوں کی افواج حصہ لیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں شروع ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں میں مقامی فوجی جوانوں کے ساتھ بین الاقوامی افواج کے جوان بھی حصہ لیں گے۔
جنگی مشقوں میں سعودی عرب ،پاکستان ،ترکی ،متحدہ عرب امارات ،اردن ،بحرین ،سینگال ،سوڈان ،کویت ،مالدیپ ،چاڈ ،تیونس ،ملائیشیا اور مصر بھی جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ مشترکہ جنگی مشقیں دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور تربیت کیلئے کی جائیں گی۔