شام کے عبوری صدر احمد الشرع کا سعودی عرب دورہ، ولی عہد سے اہم ملاقات

شام کے عبوری صدر احمد الشرع کا سعودی عرب دورہ، ولی عہد سے اہم ملاقات

ریاض :شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، شام میں قیام امن، اور سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور سعودی ولی عہد نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب شام کے عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ مشرق وسطیٰ امن کا گہوارہ بنے اور تمام عرب ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔