قلات آپریشن کے بعد وزیراعظم کا کوئٹہ کا دورہ، امن و استحکام پر غور ہوگا

قلات آپریشن کے بعد وزیراعظم کا کوئٹہ کا دورہ، امن و استحکام پر غور ہوگا

 کوئٹہ :وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی قیادت کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم صوبائی قیادت کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

دورے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف قلات اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کریں گے۔

یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ 18 فورسز اہلکار بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر فورسز نے فوری رد عمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور 12 دہشت گردوں کو مار ڈالا۔ اس کے بعد ہرنائی میں بھی ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری لانے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔