کراچی: سرجانی خدا کی بستی میں پلاٹ کے تنازعے پر گاڑی پر فائرنگ، تین افراد زخمی

کراچی: سرجانی خدا کی بستی میں پلاٹ کے تنازعے پر گاڑی پر فائرنگ، تین افراد زخمی

کراچی :کراچی کے علاقے سرجانی خدا کی بستی میں پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اعجاز بلوچ اور سرور بروہی کے درمیان پلاٹ کے تنازعے پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو پانے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان پلاٹ کی ملکیت پر تنازعہ تھا، جس کے نتیجے میں یہ فائرنگ ہوئی۔