پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر جیل خانہ جات میں قیدیوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس پروگرام کے تحت قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں جن میں کپڑوں کی سلائی، چپلی کی بنائی، اور دستکاری شامل ہیں۔
فراز مغل نے مزید بتایا کہ مرد اور خواتین قیدیوں کو یکساں ہنر سکھایا جا رہا ہے اور ان مصنوعات کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم قیدیوں کے ڈیجیٹل کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے، تاکہ انہیں مالی خود مختاری حاصل ہو سکے۔