فیصل آباد: اسپین بھجوانے کے ایجنٹ کو گرفتار، 47 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف

09:26 PM, 2 Feb, 2025

فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ایک شہری سے اسپین بھجوانے کے لیے 47 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم ماریطانیہ کا لینڈ روٹ ایجنٹ تھا اور اس نے شہری کو وزٹ ویزے پر ماریطانیہ بھیجا تھا۔ بعد ازاں، وہ شہری کو ماریطانیہ سے یورپ سمندر کے راستے بھجوانا چاہتا تھا، مگر شہری نے جان لیوا سفر پر جانے سے انکار کر کے واپس وطن آ گیا۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے کے بعد، تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "واکنگ بارڈرز" نے اس حادثے کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی علامت قرار دیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں