راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات: سالی سے زیادتی کے بعد قتل، بہنوئی سمیت 4 گرفتار

08:06 PM, 2 Feb, 2025

راولپنڈی: پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں سالی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بہنوئی اور دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گلفراز عرف گلو، محمد امین، پڑوسی خاتون گلزار بیگم، مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) پر الزام ہے کہ وہ مقتولہ سے زیادتی کے بعد اس کے حاملہ ہونے پر اسے زہر دے کر قتل کرنے میں ملوث ہیں۔

حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم اور فرانزک شواہد کی روشنی میں قتل اور زیادتی کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
 

مزیدخبریں