ایونٹ بھولنے کی چھٹی! واٹس ایپ خود یاد دلائے گا

ایونٹ بھولنے کی چھٹی! واٹس ایپ خود یاد دلائے گا

کیلیفورنیا :واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ون آن ون چیٹس میں ایونٹ آرگنائز کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا، جو پہلے صرف گروپس اور کمیونیٹیز میں دستیاب تھا۔

WABetaInfo کے مطابق، اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست یا رشتے دار کے ساتھ کسی ٹاسک کی ڈیڈلائن طے کر سکیں گے، اور واٹس ایپ دونوں کو وقت پر یاد دہانی بھی کرائے گا۔

یہ نیا فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے اور اس کا مقصد گوگل کیلنڈر جیسی ایپس کو ٹکر دینا ہے۔ تاہم، یہ تمام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا، اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔