اُردو کے ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

12:26 PM, 2 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کے ممتاز ادیب اور ناول نگار انتظار حسین کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے افسانوں، ناولز، شاعری اور غیر افسانوی تحریروں سے اردو ادب میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔

انتظار حسین 21 دسمبر 1925ء کو ضلع میرٹھ کے علاقے دیبائی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ انہوں نے 1942ء میں انٹرمیڈیٹ اور 1944ء میں بی اے کیا، جبکہ میرٹھ کالج سے اُردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

تعلیم کے بعد انتظار حسین نے شعبہ صحافت کو اپنایا اور اپنے افسانوں کو نیا رنگ دیا۔ ان کی مشہور تصانیف میں "بستی"، "آگے سمندر ہے"، "شہر افسوس"، "خالی پنجرہ" اور "گلی کوچے" شامل ہیں۔انتظار حسین کو ادبی خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں ستارہ امتیاز اور لاہور لٹریری فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

 فرانس کی حکومت نے بھی 2014ء میں انہیں اپنے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا۔ انتظار حسین 2 فروری 2016ء کو لاہور میں انتقال کر گئے، اور ان کی نویں برسی پر آج ان کی ادبی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں