یوٹیوب نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

12:20 PM, 2 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو زیادہ تیز رفتار سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کے تحت، صارفین اب ویڈیوز کو ڈبل سپیڈ کے علاوہ چار گنا تک زیادہ رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے، جب کہ مخصوص ویڈیوز کے لیے یہ رفتار 3.15 گنا تک بڑھائی جا سکے گی۔ اس کا مقصد سست رفتار ویڈیوز کو تیز تر انداز میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب نے ایک نیا بٹن ’’جمپ آ ہیڈ‘‘ بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز کو جلدی سے آگے بڑھا سکیں گے، اور اس طرح ویوئرز کو ویڈیوز میں نیویگیٹ کرنے میں آسانی ہو گی۔

مزیدخبریں