دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش

دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش

فیصل آباد : ٹیکنالوجی کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد کے ایک نزدیکی گاؤں رام دیوالی میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 سال کی عمر میں 2004 میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر سب کو حیران کر دیا۔ اس اعزاز کے بعد انہیں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کا موقع بھی ملا تھا۔

ارفع کریم نے اپنے ملک میں تعلیم اور جدیدیت کے فروغ کے لئے کام کیا اور نوجوانوں کے لیے ایک عظیم ترغیب بن گئیں۔ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں لائل پور میوزیم میں ان کی ذاتی اشیاء کی نمائش کی جا رہی ہے، جن میں وہ لیپ ٹاپ شامل ہے جس پر انہوں نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن حاصل کی تھی، نیز ان کے ذاتی نوٹس، دستاویزات اور دیگر اشیاء بھی میوزیم کا حصہ ہیں۔

میوزیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ارفع کریم کی زیر استعمال رہنے والی اشیاء لائل پور میوزیم کا حصہ بننا نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ دیکھنے والوں کے لئے ایک مشعل راہ بھی ہے۔ یہ نمائش نوجوانوں کو کچھ کر گزرنے کی ترغیب دیتی ہے، تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کو شناخت کریں اور دنیا بھر میں کامیابی حاصل کریں۔

مصنف کے بارے میں