باغی فوج کا سوڈان کے شہر ام درمان کی مارکیٹ پر حملہ ، 54 افراد ہلاک

10:27 AM, 2 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

خرطوم: سوڈان کے شہر اُم درمان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ایک بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ بازار میں ہونے والی معمول کی خرید و فروخت کے دوران کیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ حملہ ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب سوڈان کے دارفور علاقے میں بھی آر ایس ایف پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے ایک ہسپتال پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد کی جان جا چکی ہے۔

مزیدخبریں