واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
کینیڈا پر عائد ہونے والے نئے ٹیرف کے مطابق، امریکا برآمد ہونے والے سامان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جب کہ کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا جائے گا۔ میکسیکو سے آنے والی اشیاء پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، اور چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اگر کسی ملک نے ان ٹیرف کے جواب میں کوئی ردعمل دیا تو اس کے لیے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔