تھریڈز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ،  صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے متجاوز

تھریڈز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ،  صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے متجاوز

کیلیفورنیا:تھریڈز کو ہر ماہ استعمال والے صارفین کی تعداد بڑھ رہی  ہے۔ میٹا کی جانب سے تھریڈز کو ایکس (ٹویٹر کا نیا نام) کے مقابلے پر جولائی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد لانچ کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں 3 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

میٹا کی ایپس فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر اور واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اکتوبر سے دسمبر کے دوران 3.19 ارب تک پہنچ گئی، جو جولائی سے ستمبر کے دوران 3.14 ارب تھی۔ان ایپس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3.98 ارب تک پہنچ گئی ہے یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی ہر ماہ کم از کم ایک بار میٹا کی ایپس کا استعمال کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران میٹا نے 39.18 ارب ڈالرز کمائے جبکہ مجموعی طور پر 2023 میں اس کمپنی کی آمدنی 134.90 ارب ڈالرز رہی۔

مصنف کے بارے میں