کراچی :کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں شاہراہ عراق پر واقع صوبائی الیکشن کمیشن افس کے باہر فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے شاپر میں دھماکہ ہوا۔ ہلکی نوعیت کے دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں یا کسی اور عملہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کرنے والے ایک نوجوان نے الیکشن کمیشن آفس کے گیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے شاپر کو اٹھا کر دوسری طرف رکھا تو دھماکہ ہو گیا۔
وقوعہ کے بارے میں مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بی ڈی سکواڈ نے کنفرم کیا ہے شاپر میں کم مقدار میں بارودی مواد تھا۔ بارودی مواد کے ساتھ کوئی بال بیرنگ یا دوسری نقصان پہنچانے والی چیز نہیں تھی۔ اس جگہ کے حوالے سے کوئی سکیورٹی تھریٹس نہیں تھیں۔