لاہور:عازمین حج کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیاگیا ہے ۔ اس شیڈول کے مطاب شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مختلف اضلاع کے7 حاجی کیمپوں میں حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہوگا۔چیف ٹرینر تربیتی پروگرام میں پاک حج موبائل ایپ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات شامل ہیں۔
تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں۔90 تجربہ کار افسران و اہلکار ضلع کی سطح پر عازمینِ حج کو تربیت دیں گے۔
69 ہزار سرکاری عازمین حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی۔ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔ عازمین حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔