شمالی کوریا کا کروز میزائلوں کا تجربہ

06:20 PM, 2 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

سیول: شمالی کوریا نے کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔  شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائل داغے ہیں۔  جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔جنوبی کوریا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کا یہ ایک ہفتے میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

 جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ملک کے مغربی ساحل سے دور سمندر میں متعدد کروز میزائل فائر کیے جانے کا پتا چلا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔


 فوج شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے اضافی سرگرمیوں کے آثار کی باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہے اور وہ ان تجربات کا 
  تفصیلی تجزیہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں