شکارپور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ ہم نے معاشی معاہدہ تیار کرلیا،سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے۔
شکار پور میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہم نے معاشی معاہدہ تیار کرلیا،سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے۔
عوام جانتے ہیں ملک کو مسائل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے۔ پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں آپ کو مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر میں آٹھ فروری کو منتخب ہوکر تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردوں گا، لوگ جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سیاسی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور اگر آپ 8 فروری کو میرا ساتھ دیتے ہیں تو میں آپ کا وزیر اعظم بن کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔
بلاول نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شکارپور کے عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور 8 فروری کو شکارپور میں تیروں کی بارش ہو گی۔