چنائی : سیاست میں قدم رکھنے کے بعد اداکار تھلاپتی وجے نے سینما انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی کے نام کا بھی اعلان کیا، ان کی سیاسی پارٹی کا نام تاملگا ویٹری کزگم ہے۔
تھلاپتی وجے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم "گوٹ" اور دوسری فلم جس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، ان دونوں فلموں کی ریلیز کے بعد مکمل طور پر سینما کی دنیا کو چھوڑ دیں گے۔
تامل اداکار نے کہا کہ وہ اب اپنی توجہ صرف اور صرف اپنے سیاسی کیریئر پر دیں گی جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں ان کاکہنا تھا کہ میں صرف سیاسی شہرت نہیں چاہتا بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بہترین سیاسی لیڈر بنوں جسے سے عوام کو بھی فائدہ ہو۔
میں اپنی دو فلمیں ریلیز کرنے کے بعد سینما کو چھوڑ دوں گا اور آگے کی زندگی تامل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں گزاروں گا۔