نیروبی:کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے۔
نیروبی کے ضلع ایمباکسی میں گیس سلنڈر لے جانے والی گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ نے قریبی عمارت، گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد آگ ہر طرف پھیل گئی جس کے نتیجے میں قریبی مکانات، کاروبار اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
کینیا پولیس نے کہا کہ واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، جبکہ تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق دھماکے سے آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی تھی، دھماکے کے بعد گیس سلنڈر ہوا میں اڑتا ہوا گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے گودام سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا۔