کراچی: کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نےمحکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونیوالے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،غیرحاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/سٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں ان ملازمین کو گرفتار کرکے جمعہ کے روز ہی پیش کیا جائے ۔