قتل مقدمے  کے 6 اشتہاری ملزم یواے ای سے گرفتار

02:34 PM, 2 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی :قتل کے مقدمے میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کرلیے گئے ۔ ایف آئی اے انٹرپول   نے ملزموں کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا ۔ 

نیونیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد شہباز، بلال مصطفی، علی رضا، ابوبکر، امتیاز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزم حماد شہباز، ابوبکر اور امتیاز احمد گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم بلال مصطفی سیالکوٹ پولیس، علی رضا جہلم پولیس جبکہ ملزم محمد رضوان فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔  ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے  بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

مزیدخبریں