اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نادرا کےڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، نجیب اللہ نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ آواز سے گھبرائے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔
میرے بھائی نے مجھے واٹس ایپ پر کال کی کہ وہ پشاور جارہا ہے لیکن بھائی کی آواز سے لگ رہا تھا کہ وہ کسی بڑی پریشانی میں ہے۔نجیب اللہ نے انہیں کال پر بتایا کہ ان کو کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر بھائی کا فون بند ہوگیا۔
مغوی کے بھائی کا کہنا تھا کہ رات دوبارہ کال آئی کہ وہ پشاور میں دوست کے گھر رہے گاپشاور میں بھائی کے تمام دوستوں سے پتہ کیا لیکن معلوم ہوا کہ بھائی کسی دوست کے پاس نہیں مجھے شک ہے بھائی کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔