اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا اور انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیدیول جاری کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق پارٹی ممبران نے عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیدیول جاری کیا جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔