لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل سنیارٹی لسٹ میں 11ویں نمبر پر تھے۔انہوں نے 2028میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے۔
جسٹس شاہد جمیل نے صدر مملکت کو بھجوائے استعفے میں چند اشعار بھی لکھے ہیں۔
آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سَیر ہیں محکوم کے اوقات
آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منوّر
محکوم کا اندیشہ گرفتارِ خُرافات
محکوم کو پِیروں کی کرامات کا سودا ہ
ے بندۂ آزاد خود اک زندہ کرامات
اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودیِ کا
موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات