کوئٹہ: کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس ملاخیل آباد میں مظلوم اولسی تحریک کے دفتر پر گرنیڈ حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس ملا خیل آباد میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں سے بلوچستان میں حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ روز کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں دھماکے کئے گئے تھے۔ہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے جن میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں تربت میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔