اسلام آباد: : بالائی علاقوں میں برف باری نے ٹھنڈ مزید بڑھا دی ،ملکہ کوہسار مری میں درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا ہے.
مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی، مری میں ہونے والی برف باری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی ٹھنڈیانی میں شدید برف باری ہوئی ہے جس سے مقامی آبادیوں کے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم ریسکیو اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبرفباری سے بند بیشترراستے کھول دئیےہیں۔
مزید براں آزادکشمیر میں مظفرآباد،پلندری سمیت کئی علاقوں میں بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بلند و بالا پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی.
مقامی سیاسی نمائندوں کے مطابق راستوں کی بندش سے الیکشن مہم متاثر ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اٹک،جہلم،راولپنڈی،چکوال،سرگودھا،میانوالی،گجرات اور حافظ آباد میں بارش کی پیش گوئی ہے۔