جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں، ہر صورت نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے: شہباز شریف

جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں، ہر صورت نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے: شہباز شریف
سورس: File

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پختہ یقین ہے موجودہ سپہ سالار  جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں ۔ہرصورت میں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ 7 ماہ کام کیا اور وہ ملک کی ترقی کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔  کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، قوم جس کو ووٹ دے گی ہم اس کو قبول کریں گے، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، لولی لنگڑی حکومت استحکام نہیں لاسکتی۔

 
 انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھیں گے، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، جس نے جرم کیا ہے اس پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ پولیٹیکل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کا چہرہ ایکسپوز کردیا۔عمران خان نے سستی شہرت کے لیے ریاست کو داؤ پر لگی دی، موجودہ مہنگائی کی وجہ بانی پی ٹی آئی ہیں جنہوں نے چینی اور دیگرمعاملے میں کرپشن کیا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے ہر چیز کرنے پر تیار تھے، آج وہ جیل میں ہیں اس لیے کوئی سخت بات نہیں کرنا چاہتا۔ عمران خان کے دور سے پہلے بڑی بڑی تلخیاں ہوجاتی تھی لیکن شادی بیاہ یا کسی بھی تقریب میں سیاسی مخالفین مل کر اپنی  گفتگو کا راستہ نکال لیا کرتے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں