عام انتخابات: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں9 روز کی چھٹیاں

10:54 AM, 2 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کے پیش نظر س 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات کی ان تعطیلات کے اعلان کے بعد  ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 3 فروری سے 11 فروری تک 9 روز کی چھٹیاں ہوں گے۔ 

 3 اور 4 کو ہفتے اور اتوار کی تعطیل ہوگی جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی ہوگی۔ اسی طرح 6 سے 9 فروری تک عام انتخابت کی تعطیلات ہوں گی۔

9 فروری کے بعد 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے اور 12 فروری کو عملی طور پر چوبارہ کھولے جائیں گے۔

یاد رہے کہ8 فروری کو  انتخابات کے روز  ملک بھر میں عاب تعظیل کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں