اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرجانے کا انکشاف ہوا ہے۔انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل 88 امیدوار انتقال کرجانے کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں چل بسے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ ای اے 8 باجوڑ اور کے پی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھاتاہم دونوں حلقوں میں امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں بھی انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے۔ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک امیدوار کے انتقال سے رحلت کرجانے کے بعد کل تعداد 88ہوگئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے ۔