بانی پی ٹی آئی نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا،ے بس تھاخاموش رہا بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی، خاور مانیکا کا بشریٰ بی بی پر بے وفائی کا الزام

بانی پی ٹی آئی نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا،ے بس تھاخاموش رہا بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی، خاور مانیکا کا بشریٰ بی بی پر بے وفائی کا الزام

راولپنڈی: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا، بےبس تھا، خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اپنی سابقہ بیوی پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ بے بس تھا، خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے۔

خاور مانیکا اپنے بچوں کے واٹس ایپ میسج کا پرنٹ میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور الزام لگایا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی، میرا ایک  بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے۔


 خاور مانیکا نے مزید کہا کہ ”بانی پی ٹی آئی نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا۔“ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان تعلقات 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے بطور مرید دم کروانے آیا تھا۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا۔ میں بےبس تھا، خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا پنجاب سنبھال رکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں