اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا جبکہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے۔