اسلام آباد: بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ ڈالر کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز ہے جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کی ہیں۔