اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے کہا عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کے ثبوت ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے شیخ رشید کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ لاہور سے کرانا ہے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے وائس میچنگ ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔
تحریری فیصلے میں درج ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق شیخ رشید نے 2 جماعتوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی اور صرف عمران خان کے بیان کی حمایت کی جبکہ شیخ رشید کے مطابق ان سے مقدمے کے ذریعے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔