ن لیگ کی حکومت 29 نومبر کو آئی ، 10 اپریل سے 28 نومبر تک لاڈلے کے سرپرست حکمران تھے: مریم نواز 

06:14 PM, 2 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت 29 کو آئی ۔ 10 اپریل سے 28 نومبر تک لاڈلے کے سرپرست حکمران تھے۔ 

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 28 نومبر سے پہلے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں تھی ہماری حکومت اب آئی ہے۔ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کرکے گیا کہ اب ہم چاہ کر بھی عوام کو ریلیف نہیں دے  سکتے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میدان میں نکل آئی ہے۔ ہم انتخابات سے نہیں ڈرتے جب بھی الیکشن ہوں گے چاہے 3 ماہ بعد ہوں یا جب بھی ہوں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ 

مزیدخبریں