اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ہے۔ شیخ رشید کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
رات سے گرفتار شیخ رشید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جس پر شیخ رشید اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتاہے۔ میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں۔ عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتاہوں۔ گرفتاری کی بجائے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں۔