ہمارے استعفے ہماری مرضی کے مطابق قبول نہیں کیے گئے ، سپیکر کا فیصلہ کالعدم کریں : پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست 

04:11 PM, 2 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کا سپیکر قومی اسمبلی کا اقدام  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج   کر دیا ہے . ۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ استعفی منظور کرنے سے پہلے ان کا موقف نہیں سنا گیا۔ 

ریاض فتیانہ سمیت  سابق 43 ارکان قومی اسمبلی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بارے میں سپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹیفکیشن چیلنج کیے گئے ۔ 

درخواست میں بتایا گیا کہ ان 43 اراکین نے 23 جنوری کو  سپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے خط لکھا تھا۔درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے اور اراکین کو سنے بغیر سپیکر استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ  سپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

مزیدخبریں