کراچی: حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آج مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 271.35 روپے تک پہنچ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور 271 روپے 33 پیسےپر بند ہوا۔