بلوچستان کے علاقے بیلہ میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتیں ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
ایدھی حکام کے مطابق میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے ساتھ روانہ کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق بیشتر افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے،لواحقین کے حوالے کی جانے والی میتوں میں 23 مرد، 7 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تین لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں جنکے ورثا کی تلاش جاری ہے،امدادی کارروائیوں میں پولیس، سی پی ایل سی، ایدھی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ مسافر بس کو خوفناک حادثہ بلوچستان کے علاقے بیلہ چنگی اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا جسکے نتیجے میں بس میں سوار تمام 41 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔