پولیس نے میرے بچوں کو مارا ، میرے ساتھ زیادتی کی، رانا ثناء اللہ کو نہیں چھوڑوں گا: شیخ رشید 

12:43 PM, 2 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے  کہا ہے کہ پولیس والوں نے میرے بچوں کو مارا ۔ میرے ساتھ زیادتی کی۔ رانا ثناء اللہ کو نہیں چھوڑوں گا۔ 

گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے اور رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے اسے نہیں چھوڑوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے سارے گھر کے دروازے توڑے، کھرکیاں توڑی ہیں ۔ ملازموں کو بے تحاشہ مارا ہے، یہ مجھے اٹھا کر لائے ہیں، یہ تھانہ ظلم کا نشان ہے، انشاء اللہ حق کی فتح ہو گی، عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بدمعاشی کی ہے، سو دو سو لوگ داخل ہوئے اور یہ مسلح تھے ۔ 

مزیدخبریں