ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

09:32 AM, 2 Feb, 2023

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی  کی ہے ۔


محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں  نے  پہاڑوں پر ہلکی برفباری   اور ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان  ظاہر کیا ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 12 ریکارڈ کیا گیا، کالام میں پارہ منفی 09، استور، پاراچنار میں منفی 07 رہا، گوپس اور اسکردومنفی 06 اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ  رہا ۔
 

مزیدخبریں