کراچی:کینٹ اسٹیشن کے قریب خاتون پر تیزاب پھنک دیا گیا

08:52 AM, 2 Feb, 2023

کراچی:کینٹ اسٹیشن کے قریب خاتون  پر تیزاب پھنک دیا گیا  ۔

 متاثرہ خاتون  کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی میرا پیچھا کرتا رہا ہے جس کی شکایت گھر والوں کی کی تھی ،:تیزاب سے میری آنکھیں چہرا اور ہاتھ جھلسا گیا ہے .

پولیس  کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاتون کراچی کےعلاقے چنیسر گوٹھ کے رہائشی ہیں ،خاتون ضعیف مریضوں کی دیکھ بھال کا کام کرتی ہے۔ خاتون  گزشتہ شب شام اپنی جاب کے سلسلے میں کینٹ اسٹیشن پر پہنچی تو ملزم نے موقع پا کر متاثرہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران  کو گرفتار کرکے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیےاسپتال  منتقل  کردیا  ہے ،  واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں