شیخ رشید گرفتار،اعلیٰ کوالٹی کی شراب کے نشے میں تھے،اسلحہ بھی برآمد ہوا:پولیس

شیخ رشید گرفتار،اعلیٰ کوالٹی کی شراب کے نشے میں تھے،اسلحہ بھی برآمد ہوا:پولیس

اسلام آباد : پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے رات گۓ شیخ رشید کو گرفتار کیا اور تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید  نشے میں تھے۔ان سے اعلی کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 شیخ رشید  نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔  پولیس نے ان  کو  بدمعاشی   اور  زور  زبردستی سے  گاڑی میں ڈالا انہوں نے کبھی شراب نہیں پی  ۔

 ن لیگ  نے   ایس ایچ او آبپارہ  کو  اسی مقصد کیلئے  یہاں لگایا  ہے۔ رانا ثناء اللہ ان اوچھے ہتھکنڈوں میں براہ راست ملوث ہے.

 ۔

مصنف کے بارے میں