امارت اسلامی افغانستان نے اپنے ہی جنگجوؤں پر بڑی پابندی عائد کر دی

11:14 PM, 2 Feb, 2022

کابل :امارات اسلامی افغانستان نے اپنے جنگجوؤں کے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی  ،آئندہ طالبان جنگجوئوں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ ،فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا  گیا ہے ،،کہ طالبان جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ ، فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول اور قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے،افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان جنگجو تفریحی مقامات اور پارکوں پر اسلحہ کے ساتھ تفریح کرتے نظر آئے تھے۔

مزیدخبریں