عذرا ناہید میڈکل کالج تعلیم کے فروغ میں ملک کا نامور ادارہ بن چکا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

10:38 PM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سپرئیر یونیورسٹی عذرا ناہید میڈکل کالج میں میڈیکل کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین سپرئیر یونیورسٹی گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی خصوصی شرکت۔ 

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ طلبہ اچھے ڈاکٹر بننے کے ساتھ  نیک انسان  بنیں اور ان کی عادات، اخلاق سے ہی ان کے والدین، انسٹی ٹیوٹ اور ملک کا نام روشن ہوگا۔ 

ڈین آف فیکلٹی اکبر چوہدری اور پرنسپل پروفیسر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ عذرا  ناہید میڈکل کالج اسٹوڈنٹس کیلئے سازگار تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ پرنسپل پروفسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ڈیجیٹل اسکرین پر نئے طلبہ کو کالج بارے آگہی دی ۔

 تقریب میں وائس پرنسپل سید عمران علی شاہ، ڈائریکٹر کلینک محمد سعید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں